ریاست

سول سرجن نے کیا صدر اسپتال کا اچانک معائنہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-May-2019

سمستی پور(فیروز عالم) سمستی پور کے سول سرجن ڈاکٹر شیا رام پرساد نے آج اچانک صدر اسپتال کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران کئی ڈاکٹروں کا جہاں پھٹکار لگایا گیا ہے وہیں کئی سے جواب طلب کیا گیا۔ سول سرجن کے اچانک معائنہ سے پورے اسپتال احاطہ میں افرا تفری مچا رہا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سول سرجن جب ایمرجنسی وارڈ پہنچے تو وہاں ہاٹ کے مریض کو غلط طریقے سے آکسیجن لگانے پر ڈاکٹر ناگمنی کو پھٹکار لگایا وہیں اسی بیڈ کے بگل میں زہر خورانی کی شکار مریض کی علاج میں لاپرواہی کو دیکھتے ہوئے اسپتال کے سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر اے این شاہی سے جواب طلب کیا ۔ اسی دوران ایک مریض نے سول سرجن سے دوا نہیں ملنے کی شکایت کی اسکے بعد سول سرجن نے ہیلتھ منیجر کو بلاکر پھٹکار لگاتے ہوئے فوری اس مریض کو دوا مہیا کرانے کا حکم دیا۔ سول سرجن کے معائنہ سے پورے اسپتال احاطہ مین افرا تفری کا ماحول دیکھا گیا۔

About the author

Taasir Newspaper