سیاست سیاست

سوناکچھی سنہا مصروفیت کے سبب والد کے لئے انتخابی تشہیر نہیں کرپائیں گی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-May-2019

پٹنہ: پٹنہ صاحب پارلیمانی حلقہ سے انتخاب لڑرہے فلم اسٹار اور سابق مرکزی وزیرشتروگھن سنہا اپنی کامیابی کی ہیٹرک لگانے کے لئے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ انتخابی تشہیر کی ذمہ داری اہلیہ پونم سنہا نے سنبھال رکھی ہے۔کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی 16مئی کو پٹنہ میں روڈ شو کرنے والے ہیں جس کی تمام تیاریاں پارٹی کی جانب سے کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ بھی روڈ شوکو لے کر پوری طرح مستعد ہے۔ لیکن ایک سوال پیدا ہوتاہے کہ فلمی دنیا کی دبنگ گرل مشہور اد کارہ اور شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکچھی سنہا اپنے والد کے لئے ووٹ مانگنے کے لئے اب تک پٹنہ نہیں پہنچی ہے ۔ اس سلسلے میں ماں پونم سنہانے نامہ نگاروں کو بتایاکہ شتروگھن سنہا کو یہ لگ رہاہے کہ وہ بیٹی کی تشہیر کے بغیر ہی پٹنہ صاحب سے جیت کا ہیٹرک لگاسکتے ہیں ۔ حالانکہ پونم سنہانے سوناکچھی کی مصروفیت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ وہ ابھی اپنی اگلی فلم دبنگ -3 کی شوٹنگ میں سرگرم عمل ہے۔ اس بیچ پونم سنہانے دعویٰ کیاکہ شتروگھن سنہا کی جیت یقینی ہے۔ انہیں پٹنہ صاحب کے لوگوںکا پیار پہلے کی طرح ملے گا۔ سماج وادی پارٹی میں رہ کر بھی شتروگھن سنہا کیلئے تشہیر کو لے کرانہوں نے کہا کہ وہ پٹنہ میں سماج وادی پارٹی کے امیدوار نہیں ہیں ایک امیدوار کی اہلیہ کی شکل میں پٹنہ پہنچی ہوں یہاں وہ اہلیہ کی فرض کو نبھارہی ہیں۔ انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹےلو کش سنہا کے سیاست میں آنے کا اشارہ بھی کیا۔ قابل ذکر ہے کہ پونم سنہا یوپی میں لکھنؤ پارلیمانی سیٹ سے سماج وادی پارٹی کی امیدوار ہیں۔ لکھنؤ میں پولنگ کے بعدپونم سنہااب اپنے شوہر کے انتخابی تشہیر کے لئےپٹنہ میں ہے۔پونم سنہالکھنؤ پارلیمانی حلقہ سے وزیرداخلہ اور بی جے پی امیدوار راج ناتھ سنگھ کے خلاف انتخابی میدان میں ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper