ریاست

سڑک حادثہ میں پانچ سالہ بچی سمیت 3کی موت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-May-2019

نوادہ:ضلع میں آج الگ الگ سڑک حادثہ میں ایک بچی سمیت تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ حادثہ کے بعد مشتعل لوگوں نے جم کر ہنگامہ برپاکیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولس موقع پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھا بجھاکر معاملے کو رفع دفع کر جام کو ختم کرایا۔ پہلی حادثہ ضلع کے کواکول تھانہ حلقہ کے جوگاچک موڑ واقع یادو دھرم شالہ کے پاس ہوئی۔ جہاں محمد شہزاد نام کے شخص کی پانچ سالہ لڑکی صبا پروین عرف چھوٹی پاس کے ایک دوکان سے سامان خرید کر سڑک پار کررہی تھی اسی دوران تیز رفتار بولیروں نے اسے روندڈالا۔ حادثہ میں بچی کی موت ہوگئی۔ حادثہ کے بعد دیہی باشندگا ن مشتعل ہوگئے۔ اور کواکول پکڑی براواں مین سڑک کو جام کر آمدورفت متاثر کیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی بی ڈی او سنجیو کمار جھا اور تھانہ انچارج منوج کمار جائے وقوع پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھا بجھا کر معاوضہ دیئے جانے کا یقین دہانی کرایا۔ اورجام کو ختم کرایا۔ وہیں دوسری حادثہ مفصل تھانہ حلقہ کے کینا موڑ کے نزدیک ہوئی ۔ جہاں بائیک حادثہ میں دو نوجوان کی موت ہوگئی۔ دونوں نوجوان کی پہنچان دیوان محلہ باشندہ اشوک کمار کا لڑکا آشش کمار اور نرمل بگہا گاؤں کے راما شیش کمار کا لڑکا پرمود کمار کے طورپر ہوئی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ دونوںپھوپھی زاد بہن کی شادی سے وارسلی گنج سے نوادہ لوٹ رہے تھے۔

About the author

Taasir Newspaper