فن فنکار

سیف علی خان پدم شری ایوارڈ لوٹانا چاہتے ہیں

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-May-2019

ممبئی(یواین آئی) بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کا کہنا ہے کہ وہ پدم شری ایوارڈ کے مستحق نہیں ہیں اور وہ اسے لوٹانا چاہتے ہیں۔سیف نے سلمان خان کے بھائی ارباز خان کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ وہ پدم شری ایوارڈ حاصل کرنے کے حقدار نہیں ہیں اور وہ اس ایوارڈ کوحکومت ہند کو لوٹانا چاہتے ہیں۔یہ بہت ہی مہنگا ہوگا۔اس کا سیدھا مطلب حکومت ہند کو رشوت دینے والی بات ہوگی، جس کی ان کی حیثیت نہیں ہے۔سیف نے کہا کہ پدم شری کا اعزاز انہیں نہیں لینا چاہئے تھا۔ فلم انڈسٹری میں اور بھی ایسے بہت سے لوگ ہیں جو اس اعزاز کے اصل حقدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پدم شری ایوارڈ ان سے بھی زیادہ سینئر فنکاروں کو ابھی تک نہیں ملا ہے۔یہ ان کے لئے بہت بڑی شرم کی بات ہے کہ یہ اعزاز کچھ ایسے لوگوں کو بھی ملا ہے جو کہ ان سے کم قابل ہیں۔ سیف جلد فلم تاناجی دی آن سنگ واریر میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں ان کے علاوہ اجے دیوگن کا اہم کردار ہے۔یہ فلم جانباز تاناجی مالوسرے پر مبنی ہے جو کہ 2020 میں ریلیز ہوگی۔

About the author

Taasir Newspaper