ریاست

سی آر پی ایف نکسلیوں کے بیچ تصادم میں ایک نکسلی ڈھیر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-May-2019

گیا:گیا میں سی آرپی ایف اور نکسلیوں کے بیچ تصادم میں ایک نکسلی ڈھیر ہوگیا۔ آج صبح شیر گھاٹی تھانہ کے اورنگ آباد ضلع سے متصل سرحد کے لٹوا جنگل میں سی آرپی ایف کے ذریعہ نکسلیوں کے خلاف سرچ مہم چلائی جارہی تھی کہ اسی دوران نکسلیوں سے تصادم ہوگیا۔ دونوں جانب سے ہوئی فائرنگ میں ایک نکسلی کو سی آر پی ایف کے دستوں نے مار گرایاہے۔ موقع سے اسلحہ بھی برآمدکیاہے۔ اس واقعہ کے بعد آس پاس کے علاقوں میں کشیدگی ہے۔ سی آرپی ایف کی ٹیم نکسلی سرگرمی پر نظر بنائی ہوئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper