ہندستان ہندوستان

شاردا چٹ فنڈ: راجیو کمار نے مزید مہلت مانگی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-May-2019

نئی دہلی (یو این آئی)مغربی بنگال کے شاردا چٹ فنڈ گھپلہ معاملے میں گرفتاری کی لٹکتی ہوئی تلوار سے بچنے کے لئے کولکاتا کے سابق پولیس کمشنر راجیو کمار نے آج سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور دفاع کے لئے قانونی عمل کا سہارا لینے کے خاطر دی گئی ایک ہفتے کی مدت میں مزید اضافہ کرنے کی درخواست کی۔مسٹر کمار کی طرف سے پیش وکیل نے جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ کو بتایا کہ ریاست میں وکیلوں کی ہڑتال چل رہی ہے اس لئے ان کے موکل کو سات دن کی مزید مہلت دی جائے۔عدالت عظمی نے گذشتہ ہفتہ مسٹر کمار کی گرفتاری پر عائد عبوری اسٹے آرڈر کو ختم کردیا تھا اور انہیں اپنے دفاع میں قانونی عمل کا سہارا لینے کے لئے سات دنوں کی مہلت دی ہے۔ اب سابق کمشنر نے یہ مدت مزید ایک ہفتہ توسیع کرنے کی درخواست کی ہے۔بنچ نے مسٹر کمار کو تین ججوں کی بنچ تشکیل دینے کے لئے سکریٹری جنرل کے پاس جانے کے لئے کہا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper