فن فنکار

شاہ رخ ستے پے ستہ کے ری میک میں کام کریں گے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-May-2019

ممبئی،(یو این آئی) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان باربی گرل کٹرینہ کیف کے ساتھ فلم ستے پے ستہ میں کام کرتے نظر آسکتے ہیں۔بالی ووڈ میں خبر ہے کہ فرح خان فلم ستے پے ستہ کا ری میک بنانے والی ہیں۔ 80کی دہائی میں ریلیز ہوئی ستے پہ ستہ میں امیتابھ بچن اور ہیما مالنی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ فرح، روہت شیٹی اپنے پروڈکشن کو گرینڈ بنانے کی تیاری میں ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ فلم ساز ستے پہ ستہ کے ری میک کے لئے بالی ووڈ کے بڑے ناموں کو لینے پر ؎غور کررہے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان اور کٹرینہ کیف کو فلم میں لیڈ اداکاروں کے طورپر فائنل کیا گیا ہے۔ اگر سب کچھ صحیح رہا تو شاہ رخ کے ساتھ کٹرینہ کی یہ تیسری فلم ہوگی۔ اس سے پہلے دونوں ’زیرو‘ اور‘ جب تک ہے جان‘ میں ساتھ نظر آئے تھے۔بتایا جارہا ہے کہ فرح خان کو ہمیشہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا پسند ہے۔ انہیں لگتا ہے کہ ہیپی نیو ایر کے بعد اس فلم میں شاہ رخ کے ساتھ کم بیک کرنے سے بہتر اور کیا ہوگا۔ وہ شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ یہ ایک بہترین موقع ہوگا۔فرح اس سے قبل شاہ رخ کے ساتھ میں ہوں نہ، اوم شانتی اوم اور ہیپی نیو ایئر فلم بنا چکی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper