ریاست

شراب کے ساتھ ریل ملازم گرفتار ، بھیجا گیا جیل

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-May-2019

سمستی پور،(فیروز عالم) سمستی پور ریلوے اسٹیشن پر کل رات ریل پولیس نے ایک خٖفیہ اطلاع کی بنیاد پر 12562فریڈم فائٹر ایکسپرئیس ٹرین سے ایک ریل ملازم کو شراب کے ساتھ رنگے ہاتھ پکڑ لیا ۔ پکڑا گیا ریل ملازم انگار گھاٹ تھانہ حلقہ کے چیتا گائوں کا رام اودیش رائے بتایا گیا ہے۔ اس ضمن میں ریل تھانہ صدر ششی کپور نے بتایا کہ ریل ڈی ایس پی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ پاور کار ملازم رام اودیش رائے پاور کار سے شراب لیکر آر ہا ہے ۔اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی نے ریل تھانہ کو اسکی اطلاع دیتے ہوئے فوری کاروائی کرنے کا حکم دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ فریڈم فائٹر ایکسپرئیس ٹرین جیسے ہی کل رات سمستی پور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 4.5پر لگی پہلے سے مستعد ریل پولیس نے ی ۔ تلاشی کے دوران پاور کار میں سے سات بوتل ممنوعہ غیر ملکی شراب برآمد ہوا۔ریل پولیس نے موقع پر پر ہی ریل ملازم رام اودیش رائے کو گرفتار کر لیا ۔ انہوں نے بتایا کہ کئی مرتبہ ریل ملازم کے متعلق پولیس کو شقایت ملی تھی کہ وہ پاور کار سے شراب کی اسمگلنگ کرتا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ جئے نگر میں محکمہ الیکٹرک میں مامور ہے اور ہو جئے نگر سے نیپالی شراب یہاں لاکر فروخت کرنے کا مبینہ طور پر کام کرتا تھا جو کہ آج رنگے ہاتھ گرفتار ہوا۔ ریل پولیس نے گرفتار ریل ملازم کو جیل بھیجنے کی کاروائی شروع کر دی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper