کھیل

عالمی کپ کے بعد افغانستان کوچ کے عہدے سے ہٹیں گے سمنس

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-May-2019

نئی دہلی،(یو این آئی ) افغانستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ فل سمنس 30 مئی سے شروع ہو رہے آئی سی سی ورلڈ کپ کے ختم ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیں گے۔ وہ 18 ماہ کے معاہدے پر ہیں۔ویسٹ انڈیز کے سابق بلے باز سمنس کو 2017 دسمبر میں کوچ کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ عالمی کپ کے بعد کوچ کے عہدے سے ہٹنے کو لے کر انہوں نے کہا کہ افغانستان کو عالمی کپ میں پہنچانے کا جو انہیں ہدف دیا گیا تھا وہ اب مکمل ہو گیا ہے اس لئے عہدے سے ہٹنے کا یہ صحیح وقت ہے۔مانا جا رہا ہے کہ سمنس نے ہفتہ کو افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کو اپنا فیصلہ بتا دیا ہے۔ معاہدہ کے مطابق ان کا مدت عالمی کپ کے ختم ہونے تک کا ہے۔ بورڈ اگرچہ افغانستان کے زمبابوے دورے اور ان کی کارکردگی سے متاثر ہو کر معاہدہ بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔ ان کی مدت کار 15 جولائی کو ختم ہو رہی ہے اور ورلڈ کپ کے لیے فائنل اور آخري مقابلہ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔سمنس نے کہاکہ میں نے اے سی بی کو آگاہ کیا ہے کہ میں اپنا معاہدہ کی تجدید نہیں کرانا چاہتا۔ کوچ کے عہدے سے ہٹنے کے بعد میں کچھ اور کرنا چاہتا ہوں۔

About the author

Taasir Newspaper