فن فنکار

عرفان کے ساتھ کام کرنا اعزاز اور وقار کی بات: کرینہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-May-2019

ممبئی، (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ عرفان خان کے ساتھ کام کرنا ان کے لئے اعزازاور وقار کی بات ہے۔کرینہ کپور ان دنوں عرفان خان کے ساتھ ہندی میڈیم کے سیکوئل انگلش میڈیا میں کام کررہی ہیں۔ کرینہ نے تمام خان اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ کرینہ سمجھتی ہیں کہ عرفان خان تمام خانوں سے بہتر ہیں۔ کرینہ نے بتایا کہ وہ عرفان کی فلم کو جائن کرکے فخر محسوس کررہی ہیں۔ کرینہ انگریزی میڈیم میں ایک کوپ کے کردار میں نظر آئیں گی۔کرینہ کپورنے کہاکہ میں انگلش میڈیا کے لئے کافی پرجوش ہوں۔ میں نے تمام خان اداکاروں شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان اور سیف علی خان کے ساتھ کام کیا ہے لیکن میرے لئے عرفان خان کے ساتھ کام کرنا اعزاز اور وقار کی بات ہے۔ عرفان تمام خانوں میں بہترین ہیں۔ وہ میرے لئے سب سے بڑے خان ہیں۔ فلم میں میرا کردار چھوٹا ہے لیکن مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ میں بہت ایکسائٹڈ ہوں۔

About the author

Taasir Newspaper