سیاست سیاست

عظیم اتحاد کی سوچ میںکھونٹ :پی ایم

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-May-2019

پٹنہ؍بکسر:پارلیمانی انتخاب آخری مرحلے کی انتخابی تشہیر کے سلسلہ میں وزیراعظم آج بہار کے دورے پر ہیں۔ آج انہوں نے بکسر اور سہسرام پارلیمانی حلقے میں این ڈی اے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔ بکسر کے اہرولی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ایک بار پھر حزب مخالف کوہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آج غریب مودی مودی کرتاہے تو مہاملاوٹوں کا پارہ ساتویں آسمان پر پہنچ جاتاہے۔ کانگریس ہو یا آرجے ڈی ان کی سوچ میں کھونٹ ہے۔ وہ 21ویں صدی کے بھارت کو نہیں سمجھ سکتے یہ بہار اور ملک کو تاریکی میں رکھنا چاہتے ہیں۔ مہا ملاوٹی کے لوگوں کو ملک کی حفاظت کی فکر نہیں ہے اور نہ ہی ان کے پاس کوئی واضح پالیسی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper