سیاست سیاست

عوام مودی کو اقتدار سے اکھاڑ پھینکیں گے: مایاوتی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-May-2019

لکھنؤ: (یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو’ان فٹ‘ وزریر اعظم قرار دیتےہوئے بدھ کو الزام لگایا کہ عوام ان کی طرز عمل سے کافی مایوس ہیں جس کی وجہ سے ان ہیں دوبارہ اقتدار میں نہیں لائیں گے۔محترمہ مایاوتی نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ عوام نے مسٹر مودی کو اقتدار سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کرلیا ہے۔ عوام مودی کو اکھاڑ پھینکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم کے میعاد کار لاقانونیت، تناو، نفرت اور افراتفری کا رہا ہے۔ وہ ’پبلک آفس ہولڈ‘ کرنے میں ناکام رہے ثابت ہوئے ہیں۔بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ مسٹر مودی آئین، قانون اور ’راج دھرم‘ کو نبھانے میں ناکام رہنے والے وزیر اعلی اور وزیر اعظم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحث عام ہے کہ کہ نوٹ بندی بڑا گھپلہ تھا اور اب یہ جانچ کا موضوع ہے۔ بیرون ممالک سے کالا دھن لانے میں مودی حکومت ناکام رہی ہے۔ کالا دھن واپس نہ لانے کے پیچھے کیا سیاست کار فرما ہے اس کی جانکاری ان کو نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہی لوگ انہیں(مایاوتی) کو ’دولت کی بیٹی‘ کہتے ہیں جو دلتوں کے تئیں سخت نفرت اور چھوت چھات روا رکھتے ہیں۔ یہ لوگ صدیوں سے دلت، پچھڑوں، متاثرہ سماج کو آگے نہیں بڑھنے دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ریزرویشن کی مخالفت کرنے والوں میں بی جے پی کو نمبر ون بتایا۔محترمہ مایاوتی نے کہاکہ بی جے پی سرمایہ کاروں اور مالداروں کی پارٹی ہے اور مسٹر مودی ملک کی 130 کروڑ عوام کو غلط اور بدعنوان مان کرچل رہے ہیں۔ مودی سرکار نے کسان مخالف ’ زمین حاصل‘ کرنے والے قانون کو لانے کی جی توڑ کوشش کی لیکن مخالفت کی وجہ سے اسے اپنے قدم پیچھے ہٹانے پڑے۔

About the author

Taasir Newspaper