ہندستان ہندوستان

غریب اور بے سہارا طلبا و طالبات کیلئے فرنیچر کی امداد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-May-2019

دیوبند(دانیال خان) دیو بند کی مشہور سماجی خدمت گار تنظیم روٹری کلب دیوبندکی جانب سے غر یب اور بے سہارا طلبہ و طالبات کیلئے ماں ویشنوں دیوی سرسوتی ششو مندر جونئر ہائی اسکول کو پلے کلاس کیلئےفرنیچر کی امداد کی گئی ۔اس دور ان روٹری کلب کے صدر شیام کمار اگروال نے کہا کہ معاشرہ میں موجود غریب اور ضرو رتمند افراد کی مستقل طور پر مدد ہوتے رہنا چا ہئے۔ اسکو ل کی منیجر کانتا تیاگی اور پرنسپل منو ج کمار شرما نے روٹری کلب کے عہدہ دارا ن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق سے بڑھ کر دوسرا کوئی کام نہیں ہے ، اس موقع پر پروین گوئل ،ڈاکٹر کرن سنگھ، بنارسی پرسا د ، ڈاکٹر روی پرکاش ،سند یپ کھر ا نہ ،راجکمار،سنیل،سریش ،راکیش ،سر یندر اور شبھم کے علاوہ اسکول کا جملہ اسٹا ف موجود رہا ۔

About the author

Taasir Newspaper