فن فنکار

فرحان اختر باکسر کا کردار ادا کریں گے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-May-2019

ممبئی،(یو این آئی) بالی ووڈ فلم سا ز اور اداکار فرحان اختر آنے والی فلم طوفان میں باکسر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔فرحان نے آنے والی فلم طوفان کیلئے تیاری شروع کردی ہے۔ فرحان نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ باکسنگ کی پریکٹس کرتے اور پنچنگ بیگ کو پنچ کرتے نظر آرہے ہیں۔ فرحان نے جب اس فلم کا اعلان کیا تھا تب انہوں نے اس کے بارے میں اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر معلومات شیئر کی تھی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا تھا کہ ’اس فلم میں ایک باکسر کی دل کو چھو لینے والی کہانی ہوگی۔فلم کے دیگر اسٹارکاسٹ کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔ اس برس کے آخر تک یہ فلم فلور پر جاسکتی ہے۔ فلم کی ہدایت کاری راکیش اوم پرکاش مہرہ کریں گے۔راکیش اوم پرکاش مہرہ نے کہا تھا کہ انجم راجابالی نے باکسر کی اس خوبصورت لو اسٹوری کو لکھا ہے۔ اس میں ایک اصل زندگی نہیں ہے بلکہ ایک تصوراتی کردار ہے۔ اس اسٹوری میں سب سے زیادہ مجھے جو پسند آیا وہ ہے کہ اس میں ایک نئی آواز ہے۔ اسے لوور مڈل کلاس میں سیٹ کیا گیا ہے۔ پوری دنیا میں باکسنگ کبھی بھی امیر لوگوں کا کھیل نہیں رہا۔

About the author

Taasir Newspaper