دسترخوان

قورمہ بنانے کی ترکیب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-May-2019

تیاری کا مکمل وقت

10 منٹ

پکانے کا وقت

60 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients – اجزاء

 بیف ایک سے آدھا کلو

دہی ایک کلو

گھی دو کپ

پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ

پسی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ

ہلدی آدھا چائے کا چمچ

ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ

پسا دھنیا ایک کھانے کا چمچ

کیوڑہ ایک چائے کا چمچ

 نمک حسب ذوق

جائفل آدھی

بادیان کے پھول

پیاز تین عدد

الائچی آٹھ سے دس عدد

Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب

گھی میں پیاز لال کرکے نکال لیں گھی میں الائچی کڑ کڑائیں

پھر اس میں گوشت شامل کرکے لال کریں

اب دہی میں نمک پسی لال مرچ

ہلدی ،پسا ہوا دھنیا اور پسا گرم مصالحہ ڈال کر بھون لیں

ساتھ ہی پیاز کو تھوڑے پانی میں پیس کر گوشت میں شامل کر دیں

گریوی کو حسب ضرورت گاڑھا ہونے تک پکائیں اور پانی ڈالیں

آخر میں جائفل جاوتری اور بادیان کے پھول پاؤڈر شامل کرکے کیوڑہ ڈالیں

تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں

About the author

Taasir Newspaper