ریاست

محکمہ آبکاری نے تیس لاکھ کی شراب برآمد کی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-May-2019

موتیہاری،(محمداکرم) محکمہ آبکاری کے افسران نے شراب مافیاؤں کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے ضلع کے راجے پور تھانہ حلقہ کے لونی مل سے بھاری تعداد میں شراب کی کھیپ برآمد کیا ہے..جانکاری دیتے ہوئے محکمہ آبکاری موتیہاری کے اوینیش کمار نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر راجیے پور تھانہ کے لونی مل میں سریندر رائے کے گھر میں چھاپہ ماری کی گئی جہاں سے بھاری تعداد میں شراب برآمد کیا گیا ہے.جس کی قیمت تیس لاکھ ہے.چھاپہ ماری میں کسی کی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے.معاملہ درج کیا جارہا ہے اور جلد ہی وارنٹ جاری کر کاروائی کی جائے گی.اس چھاپہ ماری ٹیم میں موتیہاری،مظفرپور اور شیوہر کے آبکاری افسران موجود تھے جن میں نیرج کمار رائے،منیش صراف،انگیش کمار سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper