ریاست

معمولی بات کو پر 2فریق میں مارپیٹ، کئی لوگ زخمی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-May-2019

بتیا،(انیس الوریٰ)، گذشتہ رات معلومی سی بات کو لے کر تھانہ حلقہ کے مہودی پور پنچایت کے چیتا گاؤں میں دوفریق کے درمیان ہوئی مارپیٹ کی اطلاع پاکر مجھولیا تھانہ سمیت جگدیش پور ،بتیا مفصل تھانہ اپنے دیگر فورس کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر دیکھا تو دونوں فریق کے 5لوگ بری طرح زخمی ہیں۔ یہ جانکاری تھانہ انچارج کرشن مراری گپتا نے دی۔ انہوں نے بتایاکہ زخمی کو پولس نے بہتر علاج کے لئے مجھولیا ایچ سی لایا۔ کافی مشقت کے بعد معاملے کو قابو میںکیاگیا۔ جمعہ کے دن تھانہ انچارج کے بیان پر ایف آئی آر درج کی گئی۔ جس میں 147، 148، 149، 151، 152، 353، کے تحت 14 لوگوں کو نامزد ملزم اور دونوں فریق سے ایک ایک سو نامعلوم لوگوں پر ایف آئی آر درج کی گئی۔ زخمی میں مکیش سنگھ ،منوسنگھ، اسدعالم، محمد جاوید رادھے شیام سنگھ، بلیٹ سنگھ کو جیل بھیجا گیا۔ تھانہ نامزد ملزمین میں نگینہ سنگھ ، سجیت سنگھ، آزاد سلیم گدی، نیپو کمار، اسراج، شرف الدین گدی، مجاہد گدی وغیرہ شامل ہیں۔ بہرحال معاملہ ابھی پوری طرح قابو میں بتایاجاتاہے۔

About the author

Taasir Newspaper