فن فنکار

منی رتنم کی فلم میں ایشوریہ کا نگیٹیو کردار میں نظر آئیں گی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-May-2019

ممبئی،(یو این آئی)بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے جنوب ہندستانی ہدایت کار منی رتنم کی فلم میں نگیٹیو کردار ادا کرتی نظر آسکتی ہیں۔منی رتنم ایشوریہ کو لیکر فلم بنانے والے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ اس فلم میں ایشوریہ نگیٹیو رول میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم کئی زبانوں میں بنائی جائے گی جو تمل ناول پونین سیلوان پر مبنی ہے۔ یہ فلم پیرید ڈرامہ ہوگی۔ فلم میں ایشوریہ پیریا پیہوترائیار کی بیوی نندنی کا کردار ادا کریں گی۔ ناول کے مطابق چولا کنگڈم میں چانسلر اور ٹریزرر تھے۔ فلم میں ایشوریہ کے شوہر کاکر دار موہن بابو ادا کرتے نظر آئیں گے۔ایشوریہ کا کردار ایک ایسی خاتون کا ہے جسے اقتدار کی بھوک ہے اور چولا ایمپائر کی تباہی کی تیاری کرتی ہے۔ اس سے پہلے بھی ایشوریہ نگیٹیو رول ادا کرچکی ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے 2004میں ریلیز ہوئی فلم خاکی اور 2006میں آئی فلم دھوم۔2میں بھی نگیٹیو رول کیا تھا۔کہا جارہا ہے کہ اس فلم میں ایک بار پھر امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریہ کو ایک ساتھ بڑے پردے پر دیکھا جاسکے گا۔ دونوں اس پہلے فلم ’سرکار راج‘ اور ’بنٹی اور ببلی‘ میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper