سیاست سیاست

مودی نے کاشی کو ’کیوٹو‘کے بجائے ’ٹوٹو-پھوٹو‘بنادیا: اکھلیش

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-May-2019

لکھنؤ، (ایجنسی): سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ایک مرتبہ پھر بی جے پی حکومت پر نشانہ سادھا ہے۔ اکھلیش نے ٹویٹ کر کے وارانسی میں چل رہے کاموں پر طنز کیا ہے ’’وکاس پوچھ رہاہے۔ سنی کیا تم نے بنارس کی کہانی، ایک بنارسی کی زبانی، کسی نے کہا تھا بنائیں گے کیوٹو، پر پانچ سال میں ملا ٹوٹو پھوٹو‘‘۔اکھلیش یہیں نہیں رکے انہوں نے ایک اور فوٹو ٹویٹ کیا ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے ’’جب انہوں نے ہمارے جانے کے بعد وزیر اعلی کی رہائش گاہ کو گنگا جل سے دھویا تھا تب ہم نے بھی طے کر لیا تھا کہ ہم ان کو پوڑی کھلائیں گے ‘‘۔ اس تصویر میں اکھلیش یوگی آدتیہ ناتھ جیسے دکھنے والے شخص کے ساتھ کھانا کھاتے نظر آ رہے ہیں۔ یوگی کے اس ہم شکل کا نام سریش ٹھاکر ہے جو پچھلے کچھ دنو ں سے اکھلیش کے ساتھ اسٹیج پر دکھائی دے رہے ہیں۔ اسٹیج پر بھگوا کپڑے پہنے اس شخص کو دیکھ کر عوام بھی کنفیوز ہو جاتی ہے۔ایسا نہیں ہے کہ اکھلیش نے پہلی مرتبہ اس شخص کے ساتھ تصویر ٹویٹ کی ہے۔ اکھلیش اپنی ہر ریلی میں ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو اپنی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper