سیاست سیاست

مودی ہاپوڑ عصمت دری معاملہ پر جواب دیں: کانگریس

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-May-2019

نئی دہلی(یو این آئی) کانگریس نے اترپردیش کے ہاپوڑ میں عصمت دری کے واقعہ کو انتہائی شرمنا ک بتاتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی کی اقتدار والی ریاستوں میں خواتین کے ساتھ عصمت دری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو اس ناکامی کی ذمہ داری لیتے ہوئے جواب دینا چاہئے۔کانگریس کے ترجمان جیہ ویر شیرگل نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ کہ جن ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے وہاں خواتین کے ساتھ عصمت دری کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں خود بی جے پی کے لیڈران اور ممبران اسمبلی اس طرح کے مجرمانہ واقعات میں ملوث ہیں اور وہاں کی بی جے پی حکومتیں انہیں بچانے کی کوشش کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق ملک میں پانچ سال کے دوران لڑکیوں کے ساتھ عصمت دری کے واقعات میں 83فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات 34فیصد بڑھے ہیں۔حکومت کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ صرف اترپردیش میں خواتین کے ساتھ عصمت دری کے واقعات میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اور ریاست میں ہر روز تقریباَ آٹھ خواتین کے ساتھ عصمت دری ہورہی ہے۔ یوگی ادیتیہ ناتھ حکومت میں خواتین کے ساتھ جرم اور عصمت دری کے واقعات روکنے میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہاپوڑ کا واقعہ انتہائی شرمناک ہے۔

About the author

Taasir Newspaper