ریاست

موسم کے تلخ مزاج سے معمولات زندگی پر منفی اثر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-May-2019

پٹنہ: راجدھانی پٹنہ سمیت پوری ریاست میں شدت کی گرمی کا قہر جاری ہے گرمی اور تیز دھوپ سے معمولات زندگی پر منفی اثر پڑاہے۔ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پورے بہار میں ابھی گرمی تیز دھوپ کا دور جاری رہے گا۔ موسم کی پیش گوئی میںبتایاگیاہے کہ بہار کے بیشتر ضلعوں میں آج کچھ جگہ پر 30 سے 40 کیلو میٹر کی رفتار سے ہوا چلنے کی امید ہے۔ ایک دوجگہوں پر چمک اور آندھی کا امکان ہے۔ حالانکہ اس میں تبدیلی بھی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اپنی پیش گوئی میں بتایاہے کہ کچھ جگہوں پر آندھی چمک کے ساتھ بادل کے گرجنے کا بھی امکان ہے۔

About the author

Taasir Newspaper