ہندستان ہندوستان

مولانا نسیم اختر شاہ قیصر نے عالم اسلام کی سلامتی اور ملک میں امن وامان کی دعائیں کرائیں

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-May-2019

دیوبند(دانیال خان)گناہوں سے توبہ اور استغفار کیلئے اللہ رب العزت کی جانب سے امت مسلمہ کو عطا کیا گیا تحفہ ماہ رمضان المبا رک کا پہلا عشرہ مکمل ہونے پر مسجدوں مدرسوں اوردیگر مقامات پر تراویح میں قرآن کریم کی تکمیل کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔گذشتہ رات محلہ خانقاہ میں واقع ادبی و سماجی تنظیم ‘نظر ‘ کے بانی و معروف سماجی خدمت گار نجم عثمانی ولد نظر عثمانی ( مرحوم) کی رہائش گاہ پرتراویح میں قرآن کریم مکمل کیا۔تکمیل قرآن کریم کے موقع پردارا لعلو م وقف دیوبند کے استاذ مولانا نسیم اختر شاہ قیصر نے عالم اسلام کی سلامتی اور ملک میں امن واما ن کی دعائیں کرا ئیں، انہوں نے اپنے ایمان افروز بیان میں قرا ن کریم کو پابندی سے پڑھنے کی تلقین کرتے ہو ئے کہا کہ قرآن کریم اللہ ذوالجلال کا زندہ کلام ہے ،قرآن کریم پڑھنا نہ صرف ثواب ہے بلکہ اللہ رب العزت قرآن پڑھنے والے کی ہر دعا سنتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قرآن اپنے پڑھنے والے کی سفارش کرتا ہے ۔قرآن انہیں قیامت کے روز بخشوا ئے گا ان کی مغفرت کی سفارش کریگا ۔انہوں نے کہا کہ وہ خوش نصیب ہیں جو قرآن کریم پڑھتے ہیں، ان کی سفارش قرآن روز محشر کریگا اور جو لوگ نہیں پڑھتے ان کی شکایت بھی قرآن کریم کریگا ۔ مولانا نسیم اختر شاہ قیصر نے کہا کہ دو طرح کے لوگوں کی طرح ہمیں بننا چاہئے، ایک وہ جسے قر آن اچھا پڑھنا آتا ہے اور اسکی تلاوت کرتا ہے ۔دوسرے وہ دولت مند جو راہِ خدا میں دولت لٹاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قرآن کریم ہر مردو عورت کو پڑھنا چا ہئے قرآن پڑھنے سے رحمت کے دروازے کھلتے ہیں رحمتیں برستی ہیں ۔ہمیں چاہئے کے دین کی طرف بچوں کو راغب کریں انہیں اسکول کالجوں میں پڑھانے کے ساتھ ساتھ قرآن کی تعلیم بھی ضرور دلائیں ۔تاکہ دین کی روشنی حاصل کر سکیں انہوں نے کہا کہ خوش نصیب وہ لوگ ہیں جو قرآن کو سیکھتے اور سکھاتے ہیں اللہ نے قرآن کریم کو اسی ماہ مبارک میں پوری انسانیت کی ہدایت کیلئے نازل کیا ہے جو تا قیامت ہدایت کرتا رہیگا ۔ دس تراویح میں قر آن کریم مکمل کرنے والے حافظ محمدعمر فاروق نے کہا کہ آج ماشااللہ ہم نے دس روز کا کلام پاک سنا ہے اللہ تعالی ہماری اس تراویح کو قبول فرمائے ،انہوں نے کہا کہ آج ہمارا کلام پاک مکمل ہوا ہے مگر تراویح پڑھنے کا اہتمام جاری رکھنا ہے آخر رمضان تک تراویح کو پابندی کے ساتھ ادا کرنا ہے ۔11سالہ سامع محمد طلحہ نے کہا کہ اس ماہ میں غرباء و مساکین کے ساتھ ساتھ مدارس اسلا میہ میں نادار و غریب طلبہ کا بھی خا ص خیال رکھیں ۔ اس مو قع پر محمد عیسی ،محمد کو کب،نجم عثمانی ،قاری صغیر ،قاری طارق ،احمد وقار،ڈاکٹر طاہر ،شہزاد عثمانی ، نوشاد عثمانی،دلشاد عثمانی ،شاہنواز عثمانی،شہزاد انجم ،شاداب عثمانی ،سہیل صدیقی،محمد ارشد،ایشان خان ، عبد ا للہ عثمانی اور ڈاکٹر شمشاد وغیرہ موجود رہے ۔

About the author

Taasir Newspaper