سیاست سیاست

ودیا ساگر کا مجسمہ نصب کرنے کیلئے بنگال حکومت کافی ہے:ممتا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-May-2019

کلکتہ(یو این آئی)ودیا ساگر کے مجسمے کو دوبارہ نصب کیے جانے کو لے کرممتابنرجی اور بی جے پی کے درمیان تکرار شروع ہوگیا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ودیا ساگر کا مسجمہ بنانے کیلئے بنگال کافی ہے، بی جے پی سے روپے لینے کی ضرور ت نہیں ہے۔ہم کافی ہیں۔خیال رہے کہ امیت شاہ کی ریلی کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد ودیاساگر کالج میں نصب ایشور چندر ودیا ساگر کے مجسمہ کو توڑ دیا گیا تھا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ودیا ساگر کے مجسمے کو دوبارہ نصب کردیا جائے گا۔ممتابنرجی نے کہا کہ ”مودی نے کلکتہ میں دوبارہ ودیا ساگر کے مجسمہ کو نصب کرنے کا وعدہ کیاہے۔ہم کیوں بی جے پی سے روپے لینے جائیں گے۔بنگال کافی ہے۔انہوں نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مجسموں کو توڑنے کی بی جے پی کی عادت ہے، ان لوگوں نے تری پورہ میں یہی کیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper