کھیل

وراٹ اورا سمرتی بنے سال کے انٹرنیشنل کرکٹر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-May-2019

ممبئی،(یو این آئی ) ہندوستانی کپتان اور دنیا کے نمبر ایک بلے باز وراٹ کوہلی کو سئیٹ کرکٹ کی درجہ بندی انٹرنیشنل ایوارڈ میں پیر کو یہاں سال انٹرنیشنل کرکٹر اور بلے باز قرار دیا گیا۔ خواتین میں ہندستانی اوپنر سمرتی مدھانا کو سب سے بہترین خاتون کرکٹر کا ایوارڈ ملا۔یہ ایوارڈ 2018-19 کی کارکردگی کی بنیاد پر بین الاقوامی کرکٹروں کو دیے گئے۔ ہندستانی فاسٹ بولر جسپريت بمراہکو سال کا بہترین بولر، چتیشور پجارا کو ٹیسٹ کرکٹر، روہت شرما کوون ڈے کرکٹر، آسٹریلیا کے آرون فنچ کو ٹوئنٹی -20 کرکٹر، چائنامین بولر کلدیپ یادو کو سال میں بے مثال کارکردگی، افغانستان کے لیگ اسپنر کو ٹوئنٹي۔20بولر، آشوتوش کو بہترین گھریلو کھلاڑی اور يشسوي جیسوال کو جونیئر کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔ہندستانی کرکٹ کے آئکن اور 1983 کی ہندستان کی ورلڈ کپ جیت میں سیمی فائنل اور فائنل کے مین آف دی میچ رہے مہندر امرناتھ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

About the author

Taasir Newspaper