کھیل

وراٹ اور پنت بنے ’ہماليہ مین‘ کے برانڈ ایمبیسڈر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-May-2019

نئی دہلی،(یو این آئی) کاسمیٹکس اور صحت سے متعلق مصنوعات بنانے والی هماليہ ڈرگ کمپنی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو ’ہماليہ مین فیس فیئر رینج‘ کا آفیشیل برانڈ ایمبیسڈر بنایا ہے۔ہماليہ ڈرگ کمپنی کے بزنس ہیڈ (صارفین مصنوعات محکمہ) راجیش کرشن مورتی نے کہاکہ ’’وراٹ اور پنت نوجوانوں کے لئے ایک مثال کی حیثیت رکھتے ہیں، اس لئے وہ ہماری پہلی پسند ہیں۔ یہ دونوں کھلاڑی ہر نوجوان کو اچھا نظر آنے کے ساتھ ساتھ ان میں اعتماد پیدا کرنے کے برانڈ کے وعدے کی علامت ہیں‘‘۔وراٹ نے کہا کہ ٹیم هماليہ کا حصہ بننے اور ان کی مینس فیس واش سیریز کا ایمبیسڈر بن کر وہ کافی پرجوش ہیں۔ انہوں نے کمپنی کے ساتھ طویل تعاون کی امید ظاہر کی۔ پنت نے کہا کہ انہیں هماليہ کے ساتھ جڑنے کی خوشی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper