کھیل

ورلڈ کپ میں بن سکتے ہیں ایک اننگز میں 500 رنز

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-May-2019

لندن ،(آئی این ایس انڈیا)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان موجودہ سیریز میں لگ رہے رنوں کے انبار کو دیکھتے ہوئے انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے سرکاری فینس اسکورکارڈ کو نئے ڈیزائن میں تیار کیا ہے جس میں ٹیم کے اسکور کاپیمانہ 500 تک کر دیا گیا ہے۔انگلینڈ کے میدانوں کی خاصیت پرنٹڈ اسکورکارڈ بھی ہے جو کھیل کے بعد ناظرین کو ایک یا دو پاؤنڈ میں دیئے جاتے ہیں جو ان کی یاد کا حصہ ہوتا ہے۔ناظرین کی طرف سے خریدے جانے والے اسکورکارڈ میں رنوں کا ریکارڈ ہوتا ہے۔ورلڈ کپ کے لیے پہلے ایسے اسکورکارڈ تیار کئے گئے تھے جن میں اسکور 400 رنزہو سکتا تھا۔گزشتہ ہفتے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سٹیو ایلوردی نے محسوس کیا ہے کہ انہیں نئے سرے سے تیار کرنا چاہیے تاکہ 500 رنز بھی ڈالے جا سکیں۔انگلینڈ نے گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں چھ وکٹ پر 481 رن بنائے تھے۔پاکستان کے خلاف موجودہ سیریز کے دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے تین وکٹ پر 373 رن بنائے تھے۔

About the author

Taasir Newspaper