کھیل

ورلڈ کپ کمنٹری پینل میں گنگولی، منجریکر اورہرشا بھوگلے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-May-2019

دبئی،(یو این آئی ) ہندوستان کے سابق کپتان سورو گنگولی، سابق کرکٹر سنجے منجریکر اور کمنٹیٹر هرشا بھوگلے کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے لئے اپنے 24 رکنی کمنٹری پینل میں شامل کیا ہے۔آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے لئے 24 رکنی کمنٹری پینل کا جمعہ کو اعلان کیا ۔ اس پینل میں ورلڈ کپ کپتان جنوبی افریقہ کے گریم ا سمتھ، انگلینڈ کے ناصر حسین، سری لنکا کے کمار سنگاکارا، پاکستان کے وسیم اکرم، نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم، جنوبی افریقہ کے شان پولاک، انگلینڈ کے مائیک اتھرٹن، ہندستان کے سورو گنگولی اور آسٹریلیا کے مائیکل کلارک شامل ہیں۔کلارک نے 2015 میں اپنے کپتانی میں آسٹریلیا کو چمپئن بنایا تھا اور وہ اپنا آئی سی سی ٹی وی کمنٹیٹر کے طور پر آغاز کریں گے۔اس پینل میں ایان بشپ، سائمن ڈول، مائیکل ہولڈنگ، میلني جونز، ایشا گوہا، ایلیسن مشیل، سنجے منجریکر اور هرشا بھوگلے جیسے معروف کمنٹیٹر بھی شامل کئے گئے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper