Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-May-2019
تیاری کا مکمل وقت
10 منٹ
پکانے کا وقت
30 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
2 افراد
Ingredients – اجزاء
ے بیپو ٹیٹو آٹھ سے دس عدد
چھوٹے برگر بن آٹھ سے دس عدد
نمک حسب ذائقہ
خشک لہسن کا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
کٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
چکن پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ٹماٹو کیچپ آدھی پیالی
سلادپتہ سجانے کے لئے
کارن فلار آدھی پیالی
کوکنگ آئل حسب ضرورت
Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب
آلوؤں کو ابال کر چھیل لیں اور پھر ہر آلو کو دونوں ہاتوں کے بیچ میں رکھ کر ہلکا سادبالیں۔
کارن فلار میں نمک،کالی مرچ ،لہسن اور چکن کا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح ملالیں
آلوؤں کو مصالحہ ملے ہوئے کارن فلار میں اچھی طرح رول کرلیں۔
نان اسٹک فرائینگ پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں ایک ایک کباب کو سنہری فرائی کرلیں۔
تمام بن کو درمیان سے کاٹ لیں اور دونوں طرف ٹماٹو کیچپ لگادیں پھر سلاد کا پتہ رکھ کر آلو کا کباب رکھ کربند کردیں۔