ریاست

ووٹروں کو پولنگ بوتھ پر ہر ممکن سہولت ملے گی : ڈی ایم

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-May-2019

پٹنہ،(اسٹار پورٹر) پارلیمانی انتخاب کے پیش نظر پٹنہ ضلع کے ریٹرننگ افسر کم ضلع مجسٹریٹ کمار روی نے بتایا کہ انتخابی کمیشن کی ہدایت کی روشنی میں عام انتخاب 2019 کے موقع پر پٹنہ صاحب پارلیمانی حلقہ میں پولنگ 19 مئی کو ہونی ہے لوک سبھا انتخاب 2019 کے کامیاب انعقاد کے لئے پولنگ سنٹروں پر ووٹروں کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولت مہیا کرائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں ووٹروں کی سہولت کیلئے پولنگ سنٹر پر ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔ خاص کر معذور ووٹروں کو عام ووٹرس کی طرح اہل بنانے کے مقصد سے ان کی توجہ پولنگ کے لئے مبذول کرنے اور ان کی زیادہ سے زیادہ حصہ داری کویقینی بنانے کے مقصد سے پانچ پولنگ مراکز کو مکمل طور پر معذور پولنگ عملوں کے ذریعہ اسے نپٹایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے سبھی پانچ پولنگ مراکز کو اہل / پولنگ سنٹر کی شکل میں نامزد کیاگیا ہے۔ ان میں بانکی پور اسمبلی حلقہ پولنگ بوتھ نمبر 27 ، اے این ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ شمالی حصہ بورنگ روڈ کو معذوروں کیلئے اہل بنایاگیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper