دسترخوان

پالک چنے بنانے کی ترکیب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-May-2019

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients – اجزاء

پالک ایک کلو

سفید چنے ڈیڑھ پیالی

 نمک حسب ذائقہ

ادرک کا ٹکڑا ایک عدد

ٹماٹر دو عدد

سفید زیرہ دو چائے کے چمچ

 کٹی لال مرچ دو چائے کے چمچ

ہلدی ایک چائے کا چمچ

میٹھا سوڈا چٹکی بھر

ہری مرچیں چارعدد

کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب

چنوں کو دھو کر میٹھا سوڈا ڈال کر گرم پانی میں بھگو کر رکھ دیں، ادرک اور ہری مرچوں کو موٹاموٹا پیس لیں۔پالک کو صاف دھو کر باریک کاٹ لیں۔

چنے جب اچھی طرح پھول جائے تو اس کاپانی پھینک کرصاف گرم پانی میں مکمل گلنے تک ابال لیں۔

کوکنگ آئل کو پین میں گرم کریں پھر اس میں دھلی ہوئی پالک ڈالیں ،لال مرچ،نمک،زیرہ ،ہلدی اور ادرک ہری مرچیں ڈال کر مکس کریں اور ساتھ ہی ٹماٹر بھی ڈال دیں۔

جب پالک اپنے ہی پانی میں گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو ابلے ہوئے چنے ڈال کر تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

About the author

Taasir Newspaper