سیاست سیاست

پانچ برسوں میں صرف پرچار ہوا، کام نہیں : پرینکا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-May-2019

رتلام ،(یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نےآج وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سال میں ملک میں صرف پرچار ہوا، کام نہیں۔محترمہ واڈرا نے آج مدھیہ پردیش کے رتلام پارلیمانی حلقے سے پارٹی کے امیدوار کانتی لال بھوریا کی حمایت میں یہاں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، یہ بات کہی ۔ اس دوران وزیر اعلی کمل ناتھ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران، ہر پارٹی کے لیڈر ان چیزوں کے بارے میں بات کرتے ہیں، جن سے عوام کو مطلب ہوتاہے لیکن 2014 میں دوسری روایت شروع ہوئی۔ صرف پرچار ہوا ، کام بالکل نہیں ہوا۔ ایسی باتیں ہوئیں جن سے عوام کو محسوس ہوکہ 70 سال میں ملک میں کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پرچار اور حقیقت میں فرق ہے۔انہوں نے وزیر اعظم مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آپ کو مجاہدہ کرنے والے بتاتے ہیں ، مجاہدہ غرور کو توڑتا ہے، لیکن اس کا مجاہدہ نے غرور نہیں توڑا۔انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت نے تحویل اراضی قانون کو تباہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جس میں قبائلیوں کی رضامندي کے ساتھ ان کی زمین حاصل کی جا سکتی تھی ، لیکن آج صنعت کار زمین لے سکتے ہیں اور ان پر قبائلیوں کا حق نہیں بچا۔کانگریس کی جنرل سکریٹری نے نوٹ کی منسوخی اور منریگاکے سلسلے میں بھی مرکزی حکومت پر الزام لگایا۔ اس دوران، انہوں نے کبیر داس کا ایک دوہا کے ذریعے بھی مودی کو نرغے میں لیا۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم قوم پرست اور تپسیہ کرنے والے ہیں تو پھر کسانوں، نوجوانوں اور عورتوں کو محفوظ کیوں نہیں رکھتے؟محترمہ واڈرا نے اپنی دادی اور سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی انہیں جو دیتے تھے وہ ہمیں دکھاتی تھیں۔

About the author

Taasir Newspaper