ریاست

پانی کے مسئلے سے پریشان لوگوں نے سڑک جام کیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-May-2019

حاجی پور(شرافت خان ) جنداہا بلاک حلقہ کے حاجی پور سمستی پور مین شاہراہ 322پرانا بازار کے کارگل چوک پر حضرت جنداہاپنچایت کے وارڈ نمبر 4,5,6 7اور9میں پانی کے مسائل کولے کربالٹی ڈرم رکھ کرخواتین اور بچوں نے گھنٹوں سڑک کو جام کیا۔ موقع پر مقامی لوگوںکو پنچایت سیوک پرمود کمار سنگھ نے کافی سمجھایابجھایا لیکن لوگوں نے ان کی ایک نہ سنی اور اعلیٰ افسران کوطلب کرنے کی مانگ پرڈٹے رہے۔کچھ دیر جنداہاتھانہ کے سب انسپکٹر حکیم الدین خان بی ڈی او کےساتھ پہنچے تو لوگوں نے ان کے خلاف نعرے بازی اور کافی سمجھانے کے بعد لوگ ان کی بات سننے پر آمادہ ہوئے۔لوگوں کاکہنا ہے کہ غریبوں کے مسائل کوکوئی سننے والانہیں ہے ۔اور پانی کے بغیرکھاناپینابنانے میں کافی پریشانی ہورہی ہے۔اور اس سے متعلقہ افسران اس پرکوئی معقول کارروائی نہیں کررہے ہیں ۔ سابق مکھیاپریم چندرپرساد عرف راجیو گپتا ، نائب سرپنچ انیل کمار اور وارڈ نمبر567کے کچھ لوگوں کے ساتھ گھنٹوں بات چیت کے دوران ایک ہفتہ کے اندر مسائل کوحل کرنے کایقین دہانی کرایاہے۔

About the author

Taasir Newspaper