کھیل

پاکستان کے لئے اچھی خبر، آل رائونڈر شاداب خان فٹ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-May-2019

لاہور،(آئی این ایس انڈیا)ورلڈ کپ 2019 کے لحاظ سے پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے۔شاداب خان اس اہم ٹورنامنٹ کے لئے فٹ قرار دیئے گئے ہیں۔شاداب اب انگلینڈ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز میں بھی پاکستان کی ٹیم کے ساتھ جڑیںگے ۔ذرائع کے مطابق20 سالہ شاداب جمعرات کو انگلینڈ کے لئے روانہ ہوں گے۔پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ ہمیں شاداب کے متعلق اچھی خبر ملی ہے۔وہ عالمی کپ 2019کے لئے فٹ ہوں گے اور ہم ان کے ٹیم میں واپس آنے سے خوش ہیں۔ شاداب کا نام انگلینڈ کے خلاف محدود اوور سیریز کے لئے پاکستان کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن بخاری کی وجہ سے ان کا ورلڈ کپ میں کھیلنا بھی مشکوک لگ رہا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاداب کے حوالے سے بتایاکہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ بلڈ ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور اب مسابقتی کرکٹ میں واپسی کر سکتا ہوں۔مجھے ہمیشہ سے یقین تھا کہ میرا وائرل انفیکشن ٹھیک ہو جائے گا اور میں عالمی کپ کے لئے دستیاب رہوں گا۔پاکستان کے کوچ مکی آرتھر کو بھروسہ ہے کہ خان آئندہ ٹورنامنٹ سے پہلے بالکل فٹ ہو جائیں گے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو ہونے والے میچ کے لئے دستیاب رہیں گے۔آرتھر نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے یہ ایک شاندار خبر ہے۔ان کے شامل ہونے سے ٹیم متوازن ہوگی۔وہ نوجوان اور باصلاحیت کرکٹر ہیں۔مجھے امید ہے کہ شاداب واپسی کے بعد اپنی بہترین فٹنس حاصل کریں گے کیونکہ گزشتہ چند ہفتوں سے انہوں نے میچ نہیں کھیلا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper