ریاست

پرائیویٹ اسکول گاڑی میںلگی آگ‘کوئی جانی نقصان نہیں

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-May-2019

مہوا (شرافت خان ) جواہر چوک پرایک پرائیویٹ اسکول کی گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی لیکن گاڑی میں کسی کے نہیں ہونےکی وجہ سے ایک بہت بڑا حادثہ ٹل گیا۔ اسکول کے تعطیل سے تھوڑی دیر پہلے یہ واقعہ رونماہوا۔شواہدین کےمطابق اگر تھوڑی کے بعد گاڑی میں آگ لگتی تو ایک بڑا حادثہ ہوسکتاتھا۔ملی جانکاری کےمطابق جمعہ کے دن تقریباً گیارہ بجے گروکول اکیڈمی کی اسکول کی گاڑی اسکول میدان میں کھڑی تھی اچانک ہی گاڑی سے دھواں نکلنے لگا دیکھتے دیکھتے ہی گاڑی دھودھوکرجلنے لگی۔ اس واقعہ سے کھلبلی مچ گئی ۔خبرپاتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑی نے موقع پرپہنچ کر آگ پر کسی طرح قابو پایا۔بتایاجاتا ہےکہ بیٹری کے گرم ہوجانے کی وجہ سے ایسا واقعہ رونماہوا۔ اللہ کاشکرہے کہ اس میں بچے نہیں تھے ورنہ اس میں کئی بچوں کی جانیں جاسکتی تھی۔

About the author

Taasir Newspaper