ہندستان ہندوستان

پرسنل لاء بورڈ کامسلمانوں کو پریشان نہ ہونے کی تلقین

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-May-2019

نئی دہلی :عام انتخابات میں بی جے پی کے یکطرفہ جیت پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ہندوستانی مسلمانوں کو اس ضمن میں پریشان نہ ہونے کی تلقین کی ہے۔آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری نے جمعرات کو بی جے پی کے 300 سے زیادہ نشان عبور کرنے کےبعد جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں بتایاگیاہے کہ’’انتخابات کے نتائج سب کےسامنے ہیں جو ہونا تھا ہوچکا اورکوئی شبہ نہیں کہ آنے والے دونوں میں حالات تشویش ناک رخ اختیار کرسکتے ہیں۔لیکن اہل ایمان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مشکل سے مشکل حالات میں بھی صبر و استقامت کی راہ پر چلیں اور مایوسی وناامیدی کا شکار نہ ہوں۔۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سیکریٹری ولی رحمانی نے مسلمانوں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔جنرل سکریٹری نے مزید لکھا ہے کہ ’’ہمارے بزرگوں نے بہت سوچ سمجھ کر ہی اس ملک میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم اس فیصلے پر قائم ہیں۔ ہم اس ملک میں اپنے تمام تر تشخصات کے ساتھ رہیں گے۔ حالات کے دباؤ میں دین و ایمان کے کسی چھوٹے سے چھوٹے حصے سے دستبراد ہونے کو تیار نہیں ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper