فن فنکار

پرینکا سے کہا تھا فلم بھارت مت چھوڑو:سلمان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-May-2019

ممبئی،(یواین آئی)مشہوراداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پرینکا چوپڑا سے فلم بھارت نہ چھوڑنے کےلئے کہاتھا اور شوٹنگ کی ڈیٹ آگے بڑھانے کی بھی بات کی تھی۔سلمان نے پرینکا کے فلم بھارت چھوڑنے کا انکشاف کیا ہے۔سلمان نے بتایا کہ انہوں نے پرینکا سے کہا تھا کہ فلم مت چھوڑو،فلم کی شوٹنگ کی ڈیٹ آگے بڑھا دیں گے،جواب میں پرینکا نے کہا کہ وہ فلم میں کام نہیں کرنا چاہتیں۔سلمان کی فلم ’بھارت‘ میں سلمان کے ساتھ پرینکا چوپڑا کو کاسٹ کیاگیا تھا،لیکن پرینکا کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی اور انہوں نے اچانک فلم چھوڑ دی۔پرینکا کی جگہ فلم میں قطرینہ کیف کو سائن کیاگیا۔سلمان نے پہلی بار پرینکا کے فلم چھوڑنے پر کھل کر اپنی بات کہی اور فلم چھوڑتے وقت پرینکا سے ہوئی بات چیت کے بارے میں بھی بتایا۔سلمان نے کہا،’’پرینکا شوٹنگ شروع ہونے کےبالکل پانچ دن پہلے میرے پاس آکر کہتی ہیں کہ میں فلم میں کام نہیں کرپاؤں گی،اب پرینکا فلم نہیں چھوڑتیں تو قطرینہ فلم میں کیسے آتیں۔فلم میں پرینکا کا کتنا اچھا رول تھا۔۔۔لیکن اب وہ بیوی کا جو رول ادا کررہی ہیں وہ اس سے زیادہ اچھا ہے۔میں نے پرینکا سے کہا تھا کہ ہم فلم کی ڈیٹس آگے بڑھالیتے ہیں،لیکن وہ بولیں کہ ان کو پتہ نہیں ہے کہ فلم کی شوٹنگ اور ان کی شادی کی تاریخوں کا کیا ہوگا،کب تک چلے گا،میں نے کہا اچھا نہ کہنے کےلئے آئی ہو؟پرینکا نے کہا’ہاں‘ میں نے کہا ’ٹھیک ہے‘ ‘سلمان خان ،قطرینہ کیف،دشا پٹانی،تبو،سنیل گروور ،جیکی شراف فلم بھارت میں اہم کردارادا کررہے ہیں اور یہ فلم پانچ جون کو ریلیز ہوگی۔

About the author

Taasir Newspaper