دسترخوان

چکن کرارے بنانے کی ترکیب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-May-2019

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients – اجزاء

چکن آدھا کلو بون لیس

ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کاچمچ

لیموں کا رس ایک عدد

انڈے دو عدد

لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (کٹی ہوئی

کالی مرچ ایک چوتھائی پسی ہوئی

نمک حسب ذائقہ

چاول کا آٹا تین کھانے کے چمچ

سوجی دوکھانے کے چمچ

میدہ دو کھانے کے چمچ

کارن فلور دوکھانے کے چمچ

 تل دوکھانے کے چمچ

تیل تلنے کے لیے

Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب

ترکیب پہلے چکن بریسٹ کو لیئر میں دو کر لیں

پھر اس کے اسٹراپس کاٹ لیں

اب ایک پیالے میں ادرک کاپیسٹ، لیموں کا رس، انڈے ، کٹی لال مرچ اور نمک شامل کرکے مکس کرلیں

پھر اس میں چاول کاآٹا، سوجی، کارن فلور اور میدہ شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں

آخر میں تل اور چکن شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں

پھر تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں

سنہرا رنگ آنے پا نکال کر سرو کریں

About the author

Taasir Newspaper