ہندستان ہندوستان

کائونٹنگ کیلئے ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ شروع

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-May-2019

چھیتس گڑھ؍رائے پور(پریس ریلیز)پارلیمانی انتخاب 2019 کے تحت ریاست کے سبھی 11 پارلیمانی حلقوں کی گنتی کیلئے ریٹرنگ افسران ، اسسٹنٹ ریٹرنگ کو ٹریننگ دی جا رہی ہے ۔ چیف الیکشن افسر سوبرت ساہو نے افسرا ن کو گنتی کے دوران رکھی جانے والی ہوشیار ی کے متعلق جان کاری دی۔ انہوں نے بتا یا کہ چیف الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطا بق اب جب کہ ای وی ایم مشین سے آخر ی مرحلے کی گنتی کے بعد پانچ وی وی پیٹ مشینوں کی پرچیاں کی گنتی کیا جا نا ہے۔ ایسے میں وقت اور سہولیات کا انتظام بہت ہی ضروری ہے۔ رائے پور کے سول لائن واقع نون ریسٹ ہائو س کے اوڈیٹوریم میں منعقد اس ٹرینگ پروگرام میں کائونٹنگ سنٹر بھی تیا ر کیا گیا ہے۔ ٹریننگ کے دوران ریزرو چیف الیکشن افسر ڈاکٹر ایس بھارتی داسن ، جوائنٹ چیف الیکشن افسرسمیر وشنو ئی ، محترمہ پدمینی بھوئی ساہو اور ڈاکٹر کے آر آر سنگھ ، سبھی 11 پارلیمانی حلقہ کے ریٹرنگ افسر،ہر ایک اسمبلی حلقہ کے ایک ایک اسسٹنٹ ریٹرنگ افسر اور سبھی 27 اضلاع کے اسسٹنٹ ضلع الیکشن افسر اور چیف الیکشن افسر دفتر کے چیف افسر بھی شامل ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper