ریاست

کاراکاٹ پارلیمانی انتخاب ووٹ کی گنتی بازار سمیتی میں

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-May-2019

سہسرام(انجم ایڈو کیٹ)رو ہتاس ضلع کے ہیڈ کواٹر سہسرام کے تکیہ بازار سمیتی میں مستحکم طورپر کارا کاٹ پارلیمانی انتخاب امیدواروں کے ووٹوں کی گنتی مورخہ 23 مئی کو اہل صبح سے شروع ہو جائیگی۔ آج کی گزری شام اور مور خہ 19 مئی کے انتخاب کے بعد ضلع انتخابی کمشنر و ضلع کلکٹر پنکج دکچھت نے آگے کے پرو گرامات و ذمہ داریو ں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اب صرف اور صر ووٹوں کی گنتی کے مر حلے باقی ہیں تمام موصولہ ای وی ایم کو بحفاظت مخصوص کی گئی جگہو ں پر رکھاگیاہے ۔ جس کی نگہبانی کام امیدوارو ں سے لیکرپولس عملے کررہے ہیں۔ مور خہ 23 مئی گنتی کرانے کیلئے حفاظتی انتظامات چاک و چوبند رہنگے۔ پرائیویٹ و سرکاری لوگو ن کیلئے باکٹنگ کر جگہ مخصوص کر دئے گئے ہیں ۔ و ضاحت میں یہ کہاگیاہے کہ پورا علاقہ سی سی ٹی وی کمیرہ سے لیس رہےگا۔ ساتھ تمام لوگو ں سے یہ بھی تاکید کی گئی ہے کہ مو بائل لیکر وہاں نہیں آنا ہے ۔ بازار سمیتی کے صدر دروازہ سے لیکرتمام علاقو ں میں پانچ کیلئے بھی پولس کی تعیناتی رہنگی موقع پر موجود پو لس سپرنٹنڈنٹ ستیہ ویر سنگھ نے اپنی زبان سے بھی تمام انتظامات کی بات کہیں اورکہا کہ تمام ترقانونی طریقے سے سبھی کو ذمہ داریا ں دے دی گئی ہیں ۔

About the author

Taasir Newspaper