ہندستان ہندوستان

کانٹریکٹ اساتذہ کو سپریم کو رٹ سے جھٹکا، ٹیچر س یونین ریویو پیٹیشن دائر کرے گی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-May-2019

دہلی؍پٹنہ:سپریم کورٹ نے آج بہار کے کانٹریکٹ اساتذہ یکساں کام کے بدلے مساوی تنخواہ معاملے پر بڑا جھٹکا دیاہے۔ کورٹ نے پٹنہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو بدلتے ہوئے حکومت بہار کے حق میں فیصلہ سنایاہے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد بہار کے قریب 4لاکھ کانٹریکٹ اساتذہ سکتے میں ہیں۔ ٹیچرس یونین سپریم کورٹ کے فیصلے سے سکتے میں ضرورہے لیکن لڑائی آگے بھی جاری رکھنے کا اعلان کیاہے۔ یونین نے کہا کہ ہے یکساں کام کے لئے مساوی تنخواہ کی مانگ کو لے کر ان کی لڑائی آگے بھی جاری رہے گی۔ یونین ایک بار پھر سے ریویو پیٹیشن دائرکرے گی۔ یونین کے ترجمان ابھیشیک کمار نے کہا کہ وکیل سے بات کی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کا ہمارے وکیل جائزہ لے رہے ہیں، جائزہ کے بعد یونین سپریم کورٹ میںریویو پیٹیشن داخل کرے گی۔

About the author

Taasir Newspaper