ریاست

کسان کے بیٹے کا گلا ریت کر قتل

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-May-2019

بھاگلپور ( محمد منہا ج عالم ) بھاگلپور ضلع کے ایشی پور باراہاٹ تھانہ علاقہ میں بدمعاشوں نے کسان کے بیٹے کا گلا ریت کر قتل کر دیا ۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ شری نگر گاؤں باشندہ اور کسان ونود پانڈے کا بیٹا انیمیش کمار (20) اپنے گھر کے برآمدے پر سورہا تھا تبھی رات قریب ڈیڑھ بجے کچھ بدمعاشوں نے تیز اسلحہ سے اس کا گلا ریت کر قتل کر دیا ۔ متوفی ایک پرائیوٹ کمپنی میں کام کر تا تھا اور ان دنوں وہ چھٹی میں گھرآیا ہوا تھا۔ ذرائع نے بتایاکہ قتل کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ واقعہ کی معلومات اہل خانہ کو صبح میں ہوئی ۔ متوفی کے اہل خانہ کے بیان پر متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ۔ پولیس معاملے کی تحقیق کر رہی ہے ۔ وہیں دوسری جانب نوجوان کے قتل کی مخالفت میں مشتعل گاؤں والوں نے سڑک جام کر آمدورفت کو متاثر کر دیا ۔ پولیس اور انتظامیہ کے افسران لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper