ریاست

کونسل میں آتشزدگی کی خبر سے افراتفری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-May-2019

پٹنہ: بہارقانون ساز کونسل میں آتشزدگی کی خبر سے پورے کیمپس میں افراتفری کا ماحول بن گیا۔ اطلاع کے مطابق بہار قانون ساز کے انیکسی بلڈنگ کے کمپیوٹر سیکشن میں آگ لگی ہے۔ اطلا ع ملتے ہی فائر بریگیڈکی چار گاڑیاں موقع پر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیاہے۔ آتشزدگی کے وجہ کا پتہ نہیں چل پایاہے۔

About the author

Taasir Newspaper