کھیل

کپتان ایان مورگن پرایک میچ کی پابندی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-May-2019

برسٹل،(یواین آئی) انگلینڈ کے شاندار بلے باز اور کپتان ایون مورگن پر پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے مقابلے کے دوران سست اوور ریٹ کی وجہ سے ایک میچ کی پابندی اور 40 فیصد میچ فیس بطور جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔سست اوور ریٹ کی وجہ سے کپتان مورگن پر 40 اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر 20 فیصد میچ فیس جرمانے کے طور پر کاٹی گئی ۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ضابطہ اخلاق 2.22.1 کے مطابق ایک اوور تاخیر کے لئے ٹیم کے کھلاڑیوں کو 10 اور کپتان کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ دینا ہوتا ہے۔ٹیم نے طے وقت کی حد کو پارکرتے ہوئے دو اوور ڈالے تھے۔ اس لئے کھلاڑیوں پر 20 اور کپتان پر 40 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مورگن پر اس سے پہلے باربادوس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی سست اوور ریٹ کے لئے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جانی بيرسٹو پر بھی آؤٹ ہونے کے بعد وکٹوں پر بیٹ مارنے پر آئی سی سی نے لیول 1 کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ان پر تادیبی ریکارڈ کے خلاف ایک پوائنٹس کا اضافہ کر دیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper