ہندستان ہندوستان

ہائی اسکول سرٹیفیکٹ اور ہائر سکنڈری بورڈامتحان کے نتیجہ کا اعلان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-May-2019

چھتیس گڑھ؍رائے پور(پریس ریلیز)چھتیس گڑھ ہائر تعلیم ضلع کے ذریعہ منعقد ہائی اسکول سر ٹیفیکٹ اور ہائر سکنڈری کے بورڈ امتحان کے ساتھ ساتھ ہائر سکنڈری اکنومکس امتحان کے نتیجہ کا اعلان آج کیا گیا۔ امتحان نتیجہ کا اعلان ضلع کے ٹائون ہال میں اسکول تعلیم سکریٹری اور ہائر تعلیم ضلع کے صدر گورو دیویدی نے کی ۔انہوں نے سبھی کامیاب امتحان دہندگان ، ان کے لواحقین اور استاد کو وزیر اعلیٰ مسٹر بھوپیش بگھیل اور اسکول تعلیمی وزیر مسٹر پریم سائے سنگھ کی جانب سے مبارکباد اور خیر مقدم پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی دعا کی۔امتحان نتائج کا اعلان کرتے ہوئے مسٹر دیویدی نے بتا یا کہ ہائی اسکول امتحان میں 68.20فیصد اور ہائر سکنڈری امتحان میں 78.43فیصد امتحان دہندگان کامیاب ہوئے۔ گزشتہ سال کی متوازن میں ہائر اسکول سر ٹیفیکٹ مین امتحان کے امتحان نتیجہ میں 1 فیصد اور ہائر سکنڈری اسکول سر ٹیفیکٹ 1.74فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے تعلیم سمیت امتحان جیسے اہم کام کے بہتر تریقہ کے لئے استاد سمیت ہائر تعلیم کے سبھی افسران اور ملازمین کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر ضلع سکریٹر پروفیسر وی۔ کے ۔گویل اور دیگر افسران و ملازمین موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper