ریاست

ہرگھر نل کا جل منصوبہ میں تیزی لانے کی ضرورت:گریما

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-May-2019

بتیا،(انیس الوریٰ)،بتیا نگر پریشد میئر گریمادیوی شکاریانے ڈوڈا کے ایمرڈمنصوبہ کے جے ای منوج کمار ، کانٹریکٹر اور سائیٹ سپروائزر کے ساتھ شہر میں 75.97 کروڑ سے چل رہے نل جل منصوبہ کی دھیمی رفتار سے ہورہے کام پر میٹنگ کی جے ای منوج کمار نے بتایاکہ لیبرٹی سنیما کے پاس اترواری پوکھرا کے پاس اور گھسک پور وارڈ 4ان تینوں جگہوں پر ٹنکی بنانے کے کام کی شروعات کرنے پر غیرعناصر کے ذریعہ خلل ڈالا جارہاہے۔ نگر پریشد کے وکیل برج کشور پرساد ورما اور چندیکا پرساد کے ساتھ مشورہ کرنے پر پتہ چلاکے مذکورہ مقام پر تعمیری کام کرنے میں کوئی قانونی روک نہیں ہے ۔ اس لئے میئر کے ذریعہ کام کرانےکی ہدایت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی میئر نے جے ای کو ہدایت دیاکہ منصوبہ کے تحت جلد رپورٹ مہیا کروائیں تاکہ شہر کے ترقی میں کوئی خلل ڈالنے والے کے تئیں سخت کارروائی کی جائے۔ میئر نے بتایاکہ نل جل منصوبہ کا فائدہ شہر کی 32.1لاکھ کی آبادی کوملنا ہے ساتھ شہر کے تمام مقام پر 210 اسٹینڈ پوسٹ بھی لگائے جارہے ہیں۔ میئر نے شہر کے باشندگان اور راہ گیر کو گرمی سے بچانے کے لئے شہر کے تمام چوک چوراہے پر پینے کے پانی کا نظم ، خراب پڑے چاپاکل کا جنگی سطح پر مرمتی کام ، شہر کے تمام مقام پر پینے کے لائق پانی کی سہولت ، تین دن کے اندر مہیا کرانے کی ہدایت دی گئی۔

About the author

Taasir Newspaper