کھیل

ہماری گیند بازی ہر میدان پر مؤثر: بھونیشور

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-May-2019

نئی دہلی،(یو این آئی) انگلینڈ میں شروع ہونے جا رہے کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل ہندوستانی ٹیم کے تجربہ کار تیز گیند باز بھونیشور کمار نے کہا ہے کہ ہندوستان کی تیز گیند باز وں کی یونٹ کسی بھی پچ پر متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔بھونیشور کمار کا انڈین پریمیئر لیگ کا 12 واں ایڈیش بھلے ہی زیادہ خاص نہ رہا ہو لیکن وہ انگلینڈ میں ہونے جا رہے ورلڈ کپ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ یہ ان کا دوسرا ورلڈ کپ ہوگا۔ وہ 2015 کے ورلڈ کپ کی ٹیم میں بھی شامل تھے۔ موجودہ ٹیم میں بھونیشور سمیت ورلڈ کپ میں پہلے حصہ لے چکے سات کھلاڑی شامل ہیں۔ بھونیشور 105 ون ڈے میں 118 وکٹ لے چکے ہیں۔29 سالہ گیند باز نے گزشتہ چار برسوں کے دوران گیند بازی میں تبدیلی پر ایک انگریزی روزنامہ کے ساتھ انٹرویو میں کہاکہ ’’گزشتہ ورلڈ کپ سے اب تک میں نے اپنی گیند بازی میں تیز اور دھیمی گیند اور نکل گیند پر بہت کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ میں نے اپنی فٹنس پر بھی کافی توجہ دی ہے‘‘۔ہندوستانی گیند باز کے بہتر ہونے کے سوال پر تیز گیند باز نے کہاکہ ’’میں اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا کہ ہماری گیند بازی بہترین ہے یا نہیں کیونکہ میدان پر ہماری کارکردگی ہی بتائے گی کہ ہم بہتر ہیں یا نہیں۔ ہماری گزشتہ کارکردگی اس بات کی گواہ ہے کہ ہم میں کتنی صلاحیت ہے۔ ہندوستانی گیند بازوں نے خوب محنت کی ہے اور آج میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہم کسی بھی پچ پر موثرکارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں‘‘۔آئی پی ایل سے متعلق انہوں نے کہاکہ ’’آئی پی ایل کی وجہ سے ہمیں ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد ملی ہیں۔ جب آپ کے پاس وکٹ اور رن ہوں تو اپنے آپ ہی خود اعتمادی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ میرے لئے بہترین فارم میں ہونا اور وکٹ لینا اہم تھا جو میں نے سن رائزرز حیدرآباد کے لئے کیا‘‘۔گیند کو ہوا میں لہرانے کے ماہر گیند باز بھونیشور نے انگلینڈ کی پچوں کے لئے تیاریوں کے سلسلے میں کہاکہ ’’میں اس بات سے متفق ہوں کہ حالیہ برسوں میں انگلینڈ کی پچیں سپاٹ ہوئی ہے لیکن ہندوستانی گیند بازوں کی یونٹ میں مقابلے کے آغاز اور آخر میں گیند بازی کرنے کی صلاحیت ہے۔ باقی کارکردگی ہمارے منصوبوں پر منحصر ہے‘‘۔نقل گیند پر اپنی مہارت سے متعلق انہوں نے کہاکہ ’’بلے بازوں کو پتہ ہوتا ہے کہ کونسا گیند باز نقل گیند رکھتا ہے یا نہیں تو وہ پہلے ہی تیار ہوتے ہیں۔ نقل گیند کا استعمال گیند باز پر منحصر ہے کہ وہ کس طرح سے اس کا استعمال کرتا ہے‘‘۔ورلڈ کپ کی تیاریوں کے بارے میں بھونیشور نے کہاکہ ’’انگلینڈ کی پچوں پر گیند سوئنگ ہوگی جو میری طاقت ہے۔

About the author

Taasir Newspaper