ریاست

ہوٹل مینجمنٹ انسٹی چیوٹ بودھ گیا میں الوادعیہ تقریب کاانعقاد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-May-2019

پٹنہ (پریس ریلیز) ہوٹل مینجمنٹ انسٹی چیوٹ بودھ گیااحاطہ میں انسٹی چیوٹ کے ایک ملازم اروند کمار کلرک کی سبکدوشی کے موقع پرالوادعیہ تقریب کاانعقاد کیاگیا۔اس موقع پرآئی ایچ ایم حاجی پور سے مدعو مرتضی کمال راج بھاشاافسر نے بتایاکہ گزشتہ چھ سالوں سے رویندر کمار کلرک کےعہدے پر کام کرتے ہوئے انسٹی چیوٹ کے لئے بہت ہی عمدہ کام کیا ہے۔ ہوٹل مینجمنٹ انسٹی چیوٹ بودھ گیاکی بنیاد کے وقت سے ہی لے کرعمارت تعمیرکے علاوہ سبھی تعلیمی اور انتظامی امور میں ان کااہم کرداررہاہے ۔ انہوںنے اپنے فرض منصبی کوبخوبی نبھایا۔ اس موقع پرمرتضی کمال راج بھاشا افسر نے اروند کمار شال اور گلدستہ پیش کرمبارکباد دیتے ہوئے وہاں موجود مقررروی شنکر ،ویبھوچوہا، نیرج راج ،راکیش کمار ودیگر نے ان کے روشن مستقبل کےلئے نیک خواہشات پیش کی ۔

About the author

Taasir Newspaper