اجودھیا کے سیتارام مندر میں دعوت افطارکا اہتمام

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-May-2019

لکھنؤ:ایودھیاکا تنازعہ پوری دنیا میں مشہورہے۔ لیکن کل سوموار کو کچھ ایسا واقعہ پیش آیا جس کی مثال نہ صرف مقامی لوگوں کے لئے بلکہ پورے ملک میں دی جارہی ہے۔ رمضان کے مہینے میں ایودھیاکے سیتارام مندر میں دعوت افطار کا اہتمام کیاگیا۔ رمضان کے پاک مہینے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال قائم کرتے ہوئے مذہبی جذبات سے الگ ہٹ کر ایودھیاکی سیتارام مندر کیمپس میں افطار کے لئے سبھی ساتھ آئے۔ خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے پجاری یوگل کشور نے کہا کہ یہ تیسرا موقع ہے جب ہم لوگ دعوت افطار کا اہتمام کرتے ہوئے ہیں میں مستقبل میں بھی رمضان کے دوران دعوت افطار کا اہتمام کرتارہوں گا۔ ہمیں ہر تہوار اسی طرح منانا چاہئے۔ دعوت افطار میں شامل ہونے والے مزمل فضا نے کہا کہ وہ ہندوبھائیوں کے تہوار میں بھی شریک ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایجنڈا والے لوگ نہیں چاہتے ہیں کہ سبھی فرقہ کے لوگ ایک ساتھ آئیں اور اس طرح کا انعقاد کریں۔ ملک میں جولوگ مذہب کے نام پر سیاست کرتے ہیں جب کہ معصوم لوگ محبت کا پیغام دیتے ہیں۔ رمضان کا پاک مہینہ 5مئی سے شروع ہوا ہے جو 4جون تک چلے گا۔ تیس دنوں کے روزوں کے بعد شوال کی پہلی تاریخ کو عید الفطر کا تہوار منایاجائے گا۔