اسپتال میڈیکل انچارج اور اے این ایم اور کار کن میں بحث

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-May-2019

بلیا ؍ بیگو سرائے ( بی کے گلشن )معاملہ بلیا سب ڈویزنل اسپتال کا ہے جہاں میڈیکل انچارج ڈاکٹر کے کے یادو اور اے این ایم کرنے کے درمیان بحث چھڑ گئی ۔ واضح رہے کہ میڈیکل انچارج کے کے یادو کے ذریعہ اسپتال میں ڈاکٹر سمیت کئی اے این ایم کے ذہنی اور معاشی استحصال کی خبر، گزشتہ کچھ دن پہلے اخبار و ں میں چھپی تھی جسے لیکر کئی اے این ایم ملازمین نے بیگو سرائے سول سرجن سے اس بات کی تحریری شکایت بھی کی تھی ۔اس واقعہ کول یکر ایک بار دو بارہ میڈیکل انچارج ڈاکٹر کے کے یادو اور اے این ایم ملازمین کے درمیان21 مئی 2019 کو پھر سے بحث ہو گئی ۔جس میں اے این ایم سیتا کماری نے میڈیکل انچارج ڈاکٹر کے کے یادو کے او پر الزام لگاتے ہوئے کہاکہ یہ سبھی کا ذہنی اورمعاشی استحصال کر تے ہیں ۔اتناہی نہیں ڈیو ٹی کرتے ہوئے خاتون کی تنخواہ کاٹ لیتے ہیں اے این ایم سیتہ کماری نے بتایاکہ ہم ہمیشہ ڈیو ٹی پر رہتے ہیں پھر بھی ہمارے ایک ماہ کی تنخواہ کٹ گئی ۔اور یہ سب یہاں کے میڈیکل انچارج اوران کے کچھ چمچو ں کی ملی بھگت کی وجہ کرہو تاہے وہیں اے این ایم مینا کماری نے بتایاکہ میڈیکل انچارج کے کے یادو ہم لوگو ں کا بار بار معاشی اورذہنی استحصال کرتے ہیں ۔ کوریئر کاکام کرنے کے باوجود بھی کو ریئر کاپیسہ نہیں دیاجاتاہے اور سرکاری گاڑی کااستعمال کر اورسرکاری ڈرائیور سے کام لے کربھی اس کا پیسہ نہیں دیتے ہیں ۔ یہا ں تک کے جو ہمارا 75 ہو تاہے وہ بھی نہیں دیتے ہیں اور کہنے پر ٹال مٹول کررہ جاتے ہیں ۔