اسکول کے فائو نڈر، ٹیچر کے مجسمہ کی نقاب کشائی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-May-2019

گو پال گنج ( ارون مشرا)بیکنٹھ پور میں ایک ٹیچر نے اپنی زندگی میں تعلیم کی جو شمع رو شن کی وہ ملازمت سے لیکرسبکدوشی حاصل کرنے کے بعد بھی مثال بن گئی ہے ۔جس سے متاثر ہوکر مقامی لوگو ں نے اسکول انتظامیہ کے ساتھ مل کرٹیچر جو سی جی ٹی اسکول کے فائو نڈر چیئر مین تھے ان کا آدم قد مجسمہ قائم کیاگیا۔جس کے نقاب کشائی جمعہ کو شاندار تقریب بلاک کے چمن پورا سنسئی گائوں واقع چیتینیہ گروکل ٹرسٹ پبلک اسکول میں کی گئی ۔چمن پورا گائو ں باشندہ ٹیچر آنجہانی رام سریکھن پر ساد سنگھ کی پہلی برسی کے موقع پر جمعہ کو معزز اشخاص کی مو جو دگی میں مجسمہ کی نقاب کشائی کی گئی ۔جس میں آچاریہ آدرش کمارمشرا نے مذہبی رسوم کے ساتھ پو جابھی کرائی ۔مجسمہ کے نقاب کشائی کا پروگرام محکمہ صحت کے افسر ڈاکٹر ویبھیش کمار سنگھ ،ڈاکٹر رام اقبال بجرہیاں ٹیچر ٹریننگ کالج کے چیئرمین سچیتا نند سنگھ، سیوان ضلع کے گو ریا کوٹھی باشندہ ٹیچرس یونین کے سابق سکریٹری سداما سنگھ ، آنجہانی کرم ویر ٹیچر کی اہلیہ راما وتی دیوی نے مشترکہ طورپر فیتہ کاٹ کرکیا۔موقع پران کی سوانحیات زندگی کے معمولات اور قر بانی کی باتوں پر رو شنی ڈالتے ہوئے گفتگو کی گئی ۔